ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تعجب نہیں ہوگا اگر اوباماہندوستان میں بس جائیں

تعجب نہیں ہوگا اگر اوباماہندوستان میں بس جائیں

Sat, 11 Jun 2016 16:08:21  SO Admin   S.O. News Service

شیوسینانے مودی۔اوباما دوستی پہ کیا طنز
ممبئی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی اور براک اوباما کی دوستی پر چٹکی لیتے ہوئے بی جے پی کے اہم اتحادی شیو سینا نے آج کہا کہ اس میں تعجب نہیں ہو گا کہ مدت ختم ہونے کے بعد امریکی صدرہندوستان میں بس جائیں۔شیوسینا نے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ’’دہری پالیسی‘‘کو آگے بڑھانے کے لئے امریکہ کی تنقید کی۔شیوسینا نے اپنے ترجمان’’سامنا‘‘ کے اداریے میں کہاکہ امریکہ کے صدر وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے دوست بن گئے ہیں،ان کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ مدت ختم ہونے کے بعد اوباما کا خاندان سورت، راج کوٹ، پوربندر، منالی، مہا بلیشور یا دہلی میں سے کسی مقام پر بسنے والا تو نہیں ہے۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسرے ہندوستانی وزیر اعظم کو ماضی میں کسی امریکی صدر سے اتنی محبت نہیں ملی۔اوباما کی مدت 20جنوری 2017کو ختم ہونے والی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ لیکن اسی امریکہ نے پاکستان کو اقتصادی مدد دینے اورہتھیاروں کی فراہمی کی پالیسی بند نہیں کی ہے۔


Share: